| نام سورت | مکی/مدنی | ترتیب نزول | ترتیب تلاوت | رکوع | آیات | کلمے | حروف | پارہ نمبر |
| فاتحہ | مکی | 5 | 1 | 1 | 7 | 27 | 122 | 1 |
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ نہایت مہربان رحم فرمانے والے کے نام سے شروع
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ ۞
تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہیں جو ساری دنیا کا پالنے والا ہے۔
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۞
(وہ) نہایت مہربان اور رحم فرمانے والا (ہے)۔
مٰلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۞
(وہ) بدلے (قیامت) کے دن کا مالک ہے۔
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۞
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں (اور مانگیں گے)۔
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۞
ہمیں سیدھے راستے پر چلا
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۞
ان لوگوں کے راستے پر (چلا) جن پر تو نے انعام کیا۔
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّينَ ۞
نہ کہ جن پر غضب ہوا اور نہ ہی بھٹکے ہوئے لوگوں کے (راستے پر چلا)۔