سورة الفاتحة

نام سورتمکی/مدنیترتیب نزولترتیب تلاوترکوعآیاتکلمےحروفپارہ نمبر
فاتحہمکی5117271221

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ‎

اللہ نہایت مہربان رحم فرمانے والے کے نام سے شروع

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ ‎۞

تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہیں جو ساری دنیا کا پالنے والا ہے۔

‏الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ‎۞

(وہ) نہایت مہربان اور رحم فرمانے والا (ہے)۔

مٰلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ‎۞

(وہ) بدلے (قیامت) کے دن کا مالک ہے۔

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ‎۞

ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں (اور مانگیں گے)۔

‏اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ‎۞

ہمیں سیدھے راستے پر چلا

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۞

ان لوگوں کے راستے پر (چلا) جن پر تو نے انعام کیا۔

غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّينَ ‎۞

نہ کہ جن پر غضب ہوا اور نہ ہی بھٹکے ہوئے لوگوں کے (راستے پر چلا)۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے